Feb ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • فرانسیسی اسپیکر کے گھر کو نذر آتش کردیا گیا

فرانس کی نیشنل اسمبلی کے اسپیکر کے گھر کو آگ لگادی گئی ہے۔

فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے فرانسیسوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نیشنل اسمبلی کے اسپیکر ریچرڈ فرانڈ کے گھر میں آلگ لگ گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ان کے گھر میں جان بوجھ کر آگ لگائی گئی ہے۔
فرانس کی نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نے اپنے جلے ہوئے گھر کی تصویرٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس طرح کے ڈرانے اور دھمکانے والے اقدامات کا کوئی جواز نہیں ہے۔
فرانس کے صدر میکرون نے بھی اپنے ٹویٹ میں اس اقدام کی مذمت کی ہے۔
فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ پیرس کے پراسیکیوٹر نے آگ لگائے جانے کے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ریچرد فرانڈ ملک کی حکمراں پارٹی کے اہم رہنما شمار ہوتے ہیں اور نیشنل اسمبلی کے اسپیکر بھی ہیں۔
فرانسیسی پارلمینٹ کے اسپیکر کے گھر کو جان بوجھ کر آگ لگائے جانے کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب ملک میں پچھلے کئی ہفتوں سے جاری مظاہروں کی وجہ سے امن عامہ کی صورتحال قدرے خراب ہوگئی ہے۔

ٹیگس