جرمنی کا سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت پر عائد پابندی جاری رکھنے کا فیصلہ
جرمنی نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت پر عائد پابندیوں میں مزید توسیع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق جرمن حکومت، دوسری بار سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت پر عائد پابندیوں میں توسیع کرنے والی ہے۔
سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا معاملہ نومبر دو ہزار اٹھارہ میں، اس وقت شدت اختیار کر گیا تھا جب بن سلمان کے مخالف سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی میں قائم سعودی قونصل خانے میں قتل کئے جانے کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد جرمنی نے سعودی عرب کو اسحلے کی فروخت، عارضی طور پر بند کر دی تھی۔
جرمنی کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت پر عائد پابندی کی مدت دس مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔
سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت نیز متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر پچھلے چار برس سے یمن کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔
یمن کے خلاف سعودی جارحیت اور جنگی جرائم کے نتیجے میں چودہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہوئے ہیں۔