امریکہ، 24 گھنٹے میں فائرنگ کے 69 واقعات، 20 ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i346011-امریکہ_24_گھنٹے_میں_فائرنگ_کے_69_واقعات_20_ہلاک
امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم اناسی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکہ، 24 گھنٹے میں فائرنگ کے 69 واقعات، 20 ہلاک

امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم اناسی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

گن وائلینس آرکائیو کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے انہتر واقعات درج ہوئے جن میں مجموعی طور پر بیس افراد ہلاک اور انسٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے یہ واقعات ، میسوری، نیویارک، واشنگٹن، پینسلوانیا، جارجیا، کلوراڈو، نیویڈا، فلوریڈا اور یوٹا میں پیش آئے۔

امریکا میں سالانہ ہزاروں افراد گن کلچر کے نتیجے میں ہلاک ہوجاتے ہیں۔امریکہ میں طاقتوراسلحہ لابی کانگریس کے ذریعے گن کنٹرول قوانین پاس نہیں ہونے دیتی۔