سی پیک میں ہرکوئی شامل ہو سکتا ہے: چینی سفیر
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i346395-سی_پیک_میں_ہرکوئی_شامل_ہو_سکتا_ہے_چینی_سفیر
چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ سی پیک معاشی و کمرشیل منصوبہ ہے جس میں کوئی بھی شامل ہو سکتا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۵:۴۸ Asia/Tehran
  • سی پیک میں ہرکوئی شامل ہو سکتا ہے: چینی سفیر

چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ سی پیک معاشی و کمرشیل منصوبہ ہے جس میں کوئی بھی شامل ہو سکتا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق چینی سفیر بلوچستان ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے بارشوں سے متاثر ہونے والوں کے لیے گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان کو امدادی چیک دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے بعد بلوچستان نے خاصی توجہ حاصل کی۔

چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان خوشحالی ترقی اور امن کی جانب گامزن ہے، سی پیک ایک معاشی اور کمرشیل منصوبہ ہے اور اس میں کوئی بھی شامل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سِی پیک کے تحت کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی ممکن ہو گی تاہم ہندوستان سی پیک منصوبے پر کچھ تحفظات رکھتا ہے، سِی پیک کے کچھ روٹس کو ہندوستان متنازع کہتا ہے۔