Mar ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
  • حملے کے بعد لندن کی ایک مسجد کو بند کر دیا گیا

برطانوی پولیس نے لندن کے مرکز میں ایک مسجد میں ہونے والے حملے کے بعد مسجد کا احاطہ بند کر دیا۔

برطانوی پولیس نے جمعے کو اعلان کیا کہ شہر کے مرکز میں ایک مسجد کے قریب ایک شخص پر ہتھوڑے سے حملہ کیا گیا جو بری طرح سے زخمی ہو گیا-

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا اور اس کے بعد مسجد کو بند کر دیا گیا- برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردانہ حملہ نہیں تھا اور وہ اس حملے کے علل و اسباب معلوم کر رہی ہے-

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کلیپ سے پتہ چلتا ہے کہ پولیس مسجد کے قریب اس مقام پر تعینات ہے جہاں یہ حملہ کیا گیا ہے- پچھلے دنوں سے مغربی ملکوں میں مساجد اور نمازیوں پر سفید فام انتہا پسندوں اور نسل پرستوں کے حملوں میں شدت آگئی ہے-

گذشتہ بیس مارچ کو بھی نامعلوم افراد نے برطانوی شہر برمنگھم میں ایک اسلامک سینٹر پر حملہ کر کے عمارت کو خاصا نقصان پہنچایا تھا- اب تک برطانیہ کے مختلف شہروں میں مساجد اور اسلامک سینٹر پر حملے کئے جا چکے ہیں-