جولان پر اسرائیل کی حکمرانی ناقابل قبول، یورپی یونین
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے کہا ہے کہ شام کے مقبوضہ علاقے جولان پر اسرائیل کی حکمرانی کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے یورپی پارلیمان میں کہا ہے کہ مقبوضہ جولان کے بارے میں یورپی یونین اپنے موقف پر قائم ہے۔
انھوں نے مقبوضہ جولان کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قرارداد دو سو بیالیس اور چار سو ستانوے کے منافی قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ جولان کا علاقہ شام کا حصہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ جولان پر اسرائیل کا قبضہ غیر قانونی ہے اور بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق یہ شام کا علاقہ ہے۔
فیڈریکا موگرینی نے اس سے قبل بھی تاکید کے ساتھ اعلان کیا تھا کہ یورپی یونین، مقبوضہ جولان پر اسرائیل کی حکمرانی کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گی۔