سعودی عرب میں سینتیس شہریوں کے سرقلم ، اقوام متحدہ کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i348023-سعودی_عرب_میں_سینتیس_شہریوں_کے_سرقلم_اقوام_متحدہ_کی_مذمت
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشل باچلہ نے سعودی عرب کے چھے شہروں میں سینتیس افراد کو سزائے موت دیئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں سینتیس شہریوں کے سرقلم ، اقوام متحدہ کی مذمت

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشل باچلہ نے سعودی عرب کے چھے شہروں میں سینتیس افراد کو سزائے موت دیئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے بدھ کو اپنے بیان میں سعودی عرب میں سزائے موت سنائے جانے کے غیر منصفانہ فیصلوں کے طریقہ کار کے بارے میں جاری ہونے والی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے سینتیس افراد کو سزائے موت دیئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی-
 انہوں نے ان افراد کے کیس کی سماعت کے طریقہ کار اور ملزمان سے جبری اعترافی بیان لینے کے لئے ایذا رسانیوں سے متعلق رپورٹوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ، اپنے قوانین پر نظرثانی کر کے مزید افراد کو سزائے موت دینے منجملہ ان تین لوگوں کو جنھیں عنقریب سزائے موت دے دینے کا اعلان کیا گیا ہے ان کی سزا پر عمل درآمد سے اجتناب کریں-
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ سینتیس افراد کو سزائے موت دے دی گئی ہے- خبروں میں کہا گیا ہے کہ سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے ان افراد کی گردنیں اڑا دی ہیں-