Apr ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  • اسکاٹ لینڈ کا بریگزٹ کی بابت سخت انتباہ

بریگزٹ کی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نے کہا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کو اپنا معاملہ برطانیہ سے الگ رکھنا ہو گا۔

اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجن نے ایڈنبرگ میں نیشنل پارٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ برطانیہ کے پارلمانی نظام اور حکومت کے موجودہ ڈھانچے کے پیش نظر اسکاٹ لینڈ کے علاقے کو اپنے مستقبل کی راہ کا انتخاب کرنا ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ لندن کی کوئی بھی حکومت، اسکاٹ لینڈ کے حق انتخاب کو نہیں روک سکتی۔اس اجلاس میں پارٹی اراکین نے اسکاٹ لینڈ کی الگ کرنسی سے بھی اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ دو ہزار سولہ کے ریفرنڈم میں اسکاٹ لینڈ کی اکثریت نے یورپی یونین میں برطانیہ کے باقی رہنے کی حمایت میں ووٹ دیئے تھے۔

ٹیگس