فرانس میں یلوجیکٹ تحریک کا چھبیسویں ہفتے مظاہرہ
فرانس کے مختلف شہروں میں یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں کا احتجاجی مظاہرہ چھبیسویں ہفتے بھی شروع ہوگیا ہے اور ایک بار پھر فرانس کے مختلف شہروں کی سڑکوں پر یلوجیکٹ کے حامی مظاہروں کے لئے نکل پڑے ہیں
فرانس کے بی ایف ایم ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ حکومت کی اقتصادی اصلاحات کے خلاف مظاہرہ کرنے والے جو پچھلے ہفتے یلوجیکٹ تحریک کے آغاز کے بعد سے سب سے کم تعداد میں فرانس کی سڑکوں پر نکلے تھے سنیچر کو ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں - فرانس کے مختلف شہروں منجملہ پیرس ، لیون ، نانت ، مون پلیہ، بوردو اور اسٹراسبرگ میں مظاہروں کی کال دی گئی ہے - فرانس کی ثقافتی اور اکیڈمک شخصیات کی جانب سے یلوجیکٹ تحریک کی حمایت میں خط جاری کئے جانے کے ایک دن بعد بہت سے سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ اب اس کے بعد فرانسیسی صدر کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی اسٹریٹیجی میں تبدیلی کا مشاہدہ کیا جائے گا - فرانس میں یلوجیکٹ تحریک گذشتہ نومبر کے وسط سے جاری ہے- مظاہرین فرانس کے صدر میکرون کی اقتصادی اصلاحات کے خلاف احتجاج کررہے ہیں -