May ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • چینی فون کمپنی ہواوے بدستور امریکی پابندیوں کی زد میں

جب سے ٹرمپ امریکہ کا صدر بنے ہیں امریکہ کے مختلف ملکوں کے ساتھ تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں۔ اور چھوٹی باتوں پر ٹرمپ ملکوں اور کمپنیوں پر پابندی عائد کر دیتے ہیں۔

سرچ انجن اور دیگر سہولیات فراہم کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ’گوگل‘ نے چینی اسمارٹ فون ہواوے کے لیے اپنی سہولیات معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے ہواوے کمپنی کی مصنوعات پر پابندی اور انہیں ’ممنوعہ اشیا‘ کی فہرست شامل کرنے کے بعد گوگل نے بھی اپنے موبائل آپریٹنگ سسٹم کا ہواوے اسمارٹ فون سے تعلق منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ہواوے نے فوری طور پر اپنا آپریٹنگ سسٹم بنانے کا اعلان کردیا۔

ہواوے دنیا میں اسمارٹ فون بنانے والی دوسری یا تیسری بڑی کمپنی ہے اور گزشتہ برس اس کے 20 کروڑ سے زائد فون فروخت ہوئے تھے اور یہ تعداد ایپل سے زیادہ ہے۔

 

ٹیگس