امریکا، ایران کشیدگی پر اقوام متحدہ کو تشویش
May ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۵:۱۵ Asia/Tehran
اقوام متحدہ نے امریکا، ایران کشیدگی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے حالات معمول پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ نے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہارکیا ہے اور دونوں ملکوں سے حالات معمول پر لانے کا مطالبہ کر دیا۔
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ دونوں پارٹیوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ لفظی جنگ ختم کر کے حالات کو معمول پر لائیں، اقوام متحدہ دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب امریکا نے خلیج فارس میں جنگی بحری بیڑہ تعینات کیا۔
ایران کے اعلی حکام نے امریکی دھمکیوں پر واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایرانی قوم کسی سے بھی مرعوب ہونے والی نہیں ہے۔
ٹیگس