خلیج فارس میں کشیدگی، عالمی معیشت پر منفی اثرات: چین
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i349439-خلیج_فارس_میں_کشیدگی_عالمی_معیشت_پر_منفی_اثرات_چین
چین نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں کشیدگی کسی کے فائدے میں نہیں بلکہ اس سے عالمی معیشت اور سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۶:۵۳ Asia/Tehran
  • خلیج فارس میں کشیدگی، عالمی معیشت پر منفی اثرات: چین

چین نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں کشیدگی کسی کے فائدے میں نہیں بلکہ اس سے عالمی معیشت اور سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے صحافیوں سے گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان تنازعات پر چین کے موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ اور کشیدگی مناسب راستہ نہیں بلکہ مذاکرات اور گفتگو واحد راہ حل ہے۔

لوکانگ کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ فریقین تنازعات کو کم کرنے کے لئے بھرپور کوشش اور تمام مسائل کو حل کریں گے اور ہم بھی موجودہ مسائل کے خاتمے کے لئے کوشش کر رہے ہیں.

انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ چین پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اور ایران کے وزرائے خارجہ نے جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ چین کا موقف بالکل واضح ہے، اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات قانونی ہے اور کوئی بھی اسے روک نہیں سکتا.