May ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • فرانس میں یلو جیکٹ تحریک کے حامیوں کے مظاہرے

فرانس میں یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں نے ستائیسویں سنیچر کو بھی سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کا سلسلہ جاری رکھا ۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی ، فرانس پریس کے مطابق سرمایہ دارانہ نظام کے مخالفین نے سنیچر کو ایک بار پھر پیلی جیکٹیں پہن کے سڑکوں پر مظاہرے کئے ۔اس رپورٹ کے مطابق پیلی جیکٹ تحریک کے ستائیسویں سنیچر کو دارالحکومت پیرس اور صدر امانوئل میکرون کے آبائی شہر امین میں مظاہروں کا زور زیادہ رہا۔یاد رہے کہ فرانس میں یلو جیکٹ مظاہرے نومبر دو ہزار اٹھارہ کے وسط میں مہنگائی اور حکومت کی معیشتی پالیسیوں کے خلاف شروع ہوئے جو بعد میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف منظم تحریک میں تبدیل ہوگئے ۔سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف فرانس میں شروع ہونے والی پیلی جیکٹ تحریک دوسرے یورپی ملکوں میں بھی پہنچ گئی ہے اور ہر سنیچر کو فرانس کے ساتھ ہی متعدد دیگر یورپی ملکوں میں بھی لوگ پیلی جیکٹیں پہن کے مظاہرے کرتے ہیں ۔