Jun ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  •  ٹرمپ عالمی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں، میئر لندن

لندن کے میئر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دے دیا۔

 اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ ٹرمپ اس قابل نہیں ہیں کہ ان کے استقبال کے لئے ریڈ کارپٹ بچھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میری نظر میں ٹرمپ کی بہت سے پالیسیاں غلط اور ان پالیسیوں کے منافی ہیں کہ جن پر لندن عمل پیرا ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ لندن کے پہلے مسلمان میئر صادق خان شروع ہی سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کرتے رہے ہیں۔
 ٹرمپ نے بھی لندن پہنچنے سے محض چند منٹ قبل اپنے ایک ٹوئٹ میں صادق خان پر کڑی نکتہ چینی کی اور انہیں ہارا ہوا شخص قرار دیا۔
 لندن کے میئر صادق خان نے ٹرمپ کے ٹوئٹ کو بچکانہ توہین قرار دیتے ہوئے مذاق میں اڑا دیا۔
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید حفاظتی انتظامات نیز انسانی حقوق، جنگ مخالفین اور نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والے عوامی گروہوں کے مظاہروں کے درمیان برطانیہ کے دورے پر لندن پہنچے ہیں۔