Jun ۰۶, ۲۰۱۹ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  • تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے پر چین کو امریکہ کا انتباہ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جزیرہ تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے پر امریکہ کو سخت انتباہ دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے بیجنگ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن، تائیوان کو دو ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا منصوبہ فوری طور پر روک دے۔

اس ترجمان نے کہا کہ چین کو امریکہ کے اس منصوبے پر تشویش ہے اور اس کا یہ اقدام بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا باعث بنے گا۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ، تائیوان کو ایک سو آٹھ جدید قسم کے ٹینک، اینٹی ایرکرافٹ آلات اور ٹینک شکن جنگی ہتھیار فروحت کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے جو دو ارب ڈالر مالیت کا ہے۔

حکومت امریکہ نے اسی طرح تائیوان کو ساٹھ سے زائد ایف سولہ جنگی طیارے فروخت کئے جانے کی منظوری دیدی ہے۔

اس سے قبل چین کی وزارت دفاع نے بھی ہتھیاروں کے اس منصوبے کو ناقابل برداشت اور متحدہ چین کے اصول کے منافی قرار دیا تھا۔