ترجمان سپاہ: امریکی فوجی آئيں ہم ان کے استقبال کے لئے تیار ہیں
Mar ۰۷, ۲۰۲۶ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران کے ترجمان نے آبنائے ہرمز میں تیل کے ٹینکروں کی حفاظت کے لئے امریکی فوجیوں کی آمد کی بابت سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کے استقبال کے لئےپوری طرح آمادہ ہیں
سحرنیوز/ایران: پاسداران انقلاب کے ترجمان علی نائینی نے سنیچر7 مارج کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لئے امریکی صدر کے بیان کے جواب میں کہا کہ ایران آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکروں کے اسکورٹ کے لئے آنے والے امریکی فوجیوں کا بھرپور استقبال کرے گا ہم آن کی آمد کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔
سپاہ کے ترجمان نے کہا کہ " ہماری نصیحت ہے کہ امریکی ہر فیصلے سے پہلے 1987 میں برجٹن امریکی سپر ٹینکر کے نذر آتش ہوجانے اور اسی طرح حال میں حملے کا نشانہ بننے والے آئل ٹینکروں کا انجام یاد کرلیں
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel