Mar ۰۷, ۲۰۲۶ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • علاقے کے حالات پر ایران اور پاکستان کے وزرائے  خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو

   ایران  اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونی گفتگو میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

سحرنیوز/ایران:   پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ رات بتایا کہ  نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق  ڈار نے خطے کے حالات کے بارے میں اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو  کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی اس ٹیلیفونی گفتگو میں امریکا  اور صیہونی  حکومت کی وحشیانہ  جارحیت کے نتیجے میں خطے میں پیدا ہونے والے حالات کا جائزہ لیا گیا اور سینیٹر اسحاق ڈار نے موجودہ صورتحال تر تشویش کا اظہار کیا۔ 
دونوں  وزرائے خارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ 
یاد رہے کہ پاکستان کے صدر اور وزیر اعظ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکا اور صیہونی  حکومت کی جارحیت کی مذمت اور ایران کے اقتداراعلی نیز ارضی  سالمیت کی حمایت اور تہران کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کرچکے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس