میناب میں گرلس اسکول پر حملہ جنگی جرم ہے
انسانی حقوق کے خصوصی رپورٹروں نے ایران کے شہر میناب میں گرلس اسکول پر امریکا اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے اور 165 بچیوں کے قتل عام کو جنگی جرم قرار دیا ہے
سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رپورٹروں اور انسانی حقوق کے تعلق سے خصوصی مشن پر کام کرنے والوں نے ایک اجتماعی بیان جاری کرکے،ایران کے صوبہ ہرمزگان کے شہر میناب کے شجرہ طیبہ گرلس اسکول پر امریکا اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کو جنگی جرم کا مصداق قرار دیا ہے۔
میناب کے شجرہ طیبہ گرلس اسکول پر امریکا اور صیہونی حکومت کے حملے میں 7 سے 12سال تک کی 165 بچیاں شہید ہوگئی تھیں۔
انسانی حقوق کے خصوصی مشن پر کام کرنے والوں اور انسانی حقوق کے خصوصی رپورٹروں نے اپنے مشترکہ بیان میں اس سانحے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول پر حملہ،بچوں، تعلیم و تربیت اور معاشرے کے مستقبل پر حملہ ہے اور اسکولی بچیوں کے قتل عام کی کوئی توجیہ پیش نہیں کی جاسکتی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel