ایران: امریکا اور صیہونی حکومت کے حملے جہاں سے بھی ہوں گے وہاں ہم حملہ کریں گے
ایرانی فوج کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر نےخبردار کیا ہے کہ جہاں سے امریکا اور صیہونی حکومت کے حملے ہوں گے وہاں ہم بھرپور جوابی حملہ کریں گے
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کےخاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ ہماری مسلح افواج کو سرحدوں کی مکمل انٹلیجنس انفارمیشن ہے اور ہر طرح کی نقل و حرکت پر ہماری نظر ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ہم عراقی کردستان ریجن کے حکام کو خبردار کرتے ہیں کہ ایران کی سرحدی پٹی پر دشمن افواج کے ساتھ ہر قسم کے تعاون پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سخت ترین ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انھوں نے کہا کہ ہم علاقے کے ملکوں کے اقتدار اعلی کا احترام کرتے ہیں لیکن اسی کے ساتھ خبردار کرتے ہیں کہ جس جگہ بھی امریکا اور صیہونی حکومت کے فوجی ایران کے خلاف سرگرمیوں میں مصروف ہوں گے اور وہاں سے فوجی اقدام کریں گے، اس جگہ کو ہم نشانہ بنائيں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel