شام سے فوجیں بلانے کا کوئی پروگرام نہیں، امریکہ پھر مکر گیا
Jun ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
امریکی وزارت جنگ نے کہا ہے کہ شام سے فوجیوں کی واپسی کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔
پینٹاگون کے اعلان کے مطابق امریکی فوجی، جنوبی شام میں واقع التنف کے فوجی بیس میں بدستور باقی رہیں گے۔
امریکی وزارت جنگ نے ایک بار پھر شام فوج کے ذریعے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جانے کا دعوی کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ادلب میں بھی کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے تو امریکہ شام میں مداخلت سے گریز نہیں کرے گا۔
امریکی اتحاد اس سے پہلے بھی کئی بار مغرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ذریعے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا ڈرامہ رچا کر، اس کا الزام شامی حکومت اور فوج پر لگا چکا ہے۔
ٹیگس