سعودی عرب اور امارات کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی
Jun ۲۱, ۲۰۱۹ ۲۰:۳۹ Asia/Tehran
امریکی سینیٹ نے ایک بل پاس کرکے ہنگامی حالت میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کو ہتھیاروں کی فروخت کےمعاہدے پر روک لگادی ہے۔
امریکی سینیٹ نے جس میں ریپبلیکنزکی ہی اکثریت ہے پینتالیس مخالف ووٹوں کے مقابلے میں ترپن موافق ووٹوں سے یہ بل منطور کرلیا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس سے پہلے ایران کے ساتھ کشیدگی میں شدت کے بہانے ہنگامی حالت کا اعلان کرکے کانگریس کی کمیٹیوں کو اطلاع دے دی تھی کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کو آٹھ ارب ڈالر مالیت کے ہتھیارفروخت کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر نیشنل ایمرجنسی کی صورت میں اسلحہ کے کنٹرول کے قوانین میں درج شقوں کونظرانداز کرسکتا ہے اور کانگریس کی اجازت کےبغیر بھی ہتھارفروخت کرسکتاہے۔ لیکن امریکی اراکین کانگریس نے یہ بل پاس کرکے ہنگامی حالت میں ہتھیاروں کی فروخت پر تیس روزتک پابندی عائد کردی ہے۔