سعودی عرب پر اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر کی تنقید
اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر برائے انسانی حقوق نے مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس میں تعاون نہ کرنے پر سعودی عرب پر کڑی تنقید کی ہے۔
قطر کے اخبار الشرق سے خصوصی گفتکو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر اگنیس کالامرڈ نے کہا ہے کہ مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کے لیے سعودی عرب کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ سعودی حکام جمال خاشقجی قتل کے بارے میں تیار کی جانے والی رپورٹوں سے ناخوش ہیں۔
واضح رہے کہ غیر قانونی پھانسیوں کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر برائے انسانی حقوق اگنیس کالامرڈ نے استنبول میں سعودی قونصل خانے میں مخالف صحافی جمال خاشقجی کے ہونے والے قتل کو دانستہ اقدام بتاتے ہوئے اعلی سعودی حکام کو اس قتل کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
جمال خاشقجی کو دو اکتوبر دو ہزار اٹھارہ کو استنبول کےسعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔