ٹرمپ کے ہاتھوں برطانوی حکام کی توہین
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i351652-ٹرمپ_کے_ہاتھوں_برطانوی_حکام_کی_توہین
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے اہانت آمیز ٹوئٹ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے برطانیہ کی مستعفی وزیر اعظم اور اسی طرح واشنگٹن میں برطانوی سفیر کو احمق قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے ہاتھوں برطانوی حکام کی توہین

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے اہانت آمیز ٹوئٹ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے برطانیہ کی مستعفی وزیر اعظم اور اسی طرح واشنگٹن میں برطانوی سفیر کو احمق قرار دیا ہے۔

برطانیہ کی مستعفی وزیر اعظم کے دفتر اور واشنگٹن میں برطانوی سفیر کے درمیان خفیہ خط و کتابت کی دستاویزات لیک ہو جانے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کے روز ایک بار پھر واشنگٹن میں برطانیہ کے سفیر کو احمق قرار دیا۔

انھوں نے ٹوئٹ کیا کہ برطانیہ نے واشنگٹن پر جس ناسمجھ سفیر کو مسلط کیا ہے وہ ایک احمق شخص ہے۔

ٹرمپ نے بریگزٹ کے بارے میں تھریسا میے کی کارکردگی کو بھی احمقانہ قرار دیا۔

اس سے قبل امریکی صدر نے واشنگٹن میں برطانوی سفیر کے بیان پر ردعمل کا اظہار اور برطانوی وزیر اعظم پر کڑی تنقید کی تھی۔