Jul ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
  • فرانس بھی امریکی راستے پر گامزن

فرانس نے امریکی راستے پر گامزن رہتے ہوئے خلائی فورس بنانے کا اعلان کردیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے بعد فرانس نے بھی خلائی فورس بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے آرمی کے اہلکاروں سے خطاب میں کہا کہ فرانسیسی فضائیہ کو خلائی فورس بنانے کی اجازت دے دی ہے، فورس بنانے کا مقصد فرانس کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فورس کی مدد سے فرانس کے سیٹلائٹ سسٹم کو بھی تحفظ ملے گا جبکہ یہ فورس اگلے سال ستمبر تک بنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ملٹری کو ’اسپیس فورس‘ خلائی فورس تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خلاء میں امریکی موجودگی کافی نہیں مکمل غلبہ چاہیے اور چاند پر امریکی جھنڈا لگانا کافی نہیں۔

امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان کے بعد چین سمیت کئی ممالک نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا خلاء کو جنگی سرگرمیوں کا مرکز بنانے سے گریز کرے کیوں کہ خلاء کو میدان جنگ بنانا پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہوگا۔

ٹیگس