نیٹو میں ترکی کے لئے کوئی جگہ نہیں : امریکہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i352024-نیٹو_میں_ترکی_کے_لئے_کوئی_جگہ_نہیں_امریکہ
روس سے میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے پرامریکا آگ بگولہ ہو گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۴:۱۸ Asia/Tehran
  • نیٹو میں ترکی کے لئے کوئی جگہ نہیں : امریکہ

روس سے میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے پرامریکا آگ بگولہ ہو گیا ہے۔

روس سے میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے پر امریکا نے ترکی کو ایف 35 اسٹیلتھ فائٹر جیٹ پروگرام سے باہر کردیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق روس سے میزائل دفاعی نظام خریدنے پر ترکی نیٹو پروگرام کا حصہ نہیں رہ سکتا۔ روسی ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری کا فیصلہ ایف 35 کے حصول کو ناممکن بنانا ہے۔

ترجمان کے مطابق واشنگٹن نے ترکی کو اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کی کئی بار پیشکش کی تھی لیکن ترکی کی جانب سے روسی سسٹم کی خریداری نیٹو کے ساتھ وعدے کی خلاف ورزی ہے۔

ترکی نے امریکی فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹنر کو پروگرام سے نکالنا انتہائی غیر منصفانہ فیصلہ ہے اور ترکی امریکہ کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گا۔