Jul ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • فرانس میں یلوجیکٹ تحریک کے مظاہرے

فرانس میں یلو جیکٹ تحریک کے حامیوں نے چھتیسویں ہفتے بھی مظاہرے کئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی مطاہرین نے حکومت کی ناقص اقتصادی پالیسی، سرمایہ دارانہ نظام اور اس ملک کے صدر میکرون کے خلاف دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کئے۔

یاد رہے کہ فرانس میں یلو جیکٹ مظاہرے نومبر دو ہزار اٹھارہ کے وسط میں مہنگائی اور حکومت کی معیشتی پالیسیوں کے خلاف شروع ہوئے جو بعد میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف منظم تحریک میں تبدیل ہوگئے ۔سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف فرانس میں شروع ہونے والی پیلی جیکٹ تحریک دوسرے یورپی ملکوں میں بھی پہنچ گئی ہے اور ہر سنیچر کو فرانس کے ساتھ ہی متعدد دیگر یورپی ملکوں میں بھی لوگ پیلی جیکٹیں پہن کے مظاہرے کرتے ہیں ۔

ٹیگس