Jul ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • یورپی یونین کا برطانوی وزیراعظم کو انتباہ

یورپی پارلیمنٹ نے نئے برطانوی وزیر اعظم کو بغیر معاہدے کے یورپی یونین سے علیحدگی کے نتائج کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔

 یورپی پارلیمنٹ نے نئے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین سے بغیر معاہدے کے علیحدگی کی صورت میں برطانیہ کو سنگین اقتصادی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
 یورپی پارلیمنٹ نے واضح کیا ہے کہ بریگزٹ معاہدے کے متن میں کسی بھی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔
یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ ایک ماہ کی رقابت کے بعد آخر کار یورپی یونین سے علیحدگی کے کٹر حامی بورس جانسن، چھیاسٹھ فی صد پارٹی ووٹ حاصل کر کے ملک کے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔
 بورس جانسن کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ اکتیس اکتوبر کے بعد برطانیہ کو بغیر معاہدے کے بھی یورپی یونین سے علیحدہ کرلیں گے۔