اکتوبر تک برطانیہ یورپی یونین سے نکل جائے گا، بورس جانسن
Jul ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
برطانیہ کے نئے وزیراعظم نے ایک بار پھر تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ان کا ملک اکتوبر ختم ہونے تک یورپین یونین سے نکل جائے گا۔
برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی پہلی تقریر میں اعلان کیا ہے کہ انھوں نے جو مہلت مقرر کی ہے اس کے اندر ہی برطانیہ، یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کر لے گا خواہ کوئی سمجھوتہ طے پائے یا بغیر سمجھوتے کے ہی یہ قدم اٹھانا پڑے۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد اس یونین کے ساتھ برطانیہ کا نیا سمجھوتہ طے پا جائے گا۔
بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ، یورپی یونین سے علیحدگی کے تمام منفی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بورس جانسن نے بدھ کے روز باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔