Aug ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۴ Asia/Tehran
  • لڑکیوں کا ناجائز کاروبار کرنے والےامریکی تاجر کا انجام

جنسی مقاصد کے لیے خواتین کی اسمگلنگ اور کم عمر لڑکیاں امیر افراد کو فراہم کرنے کے الزام میں قید ارب پتی امریکی تاجر نے جیل میں خودکشی کرلی۔

عالمی میڈیا کے مطابق  امریکی تاجر جیفری ایپسٹیئن نے مین ہٹن جیل میں چھت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، گزشتہ ہفتے جیفری کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا گیا تھا جس پر وہ کافی پریشان اور افسردہ تھا۔

اپنا ذاتی جہاز رکھنے اور پُرتعیش زندگی گزارنے والے 66 سالہ جیفری ایپسٹیئن کو گزشتہ ماہ دنیا بھر سے 14 سال تک کی لڑکیوں کی اسمگلنگ اور پھر جنسی کاروبار میں استعمال کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ارب پتی تاجر پر اس سے قبل بھی کم عمر لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزامات سامنے آتے رہے ہیں تاہم ہر بار وہ اپنے اثر و رسوخ کے باعث بچ نکلنے میں کامیاب ہوجاتا تھا تاہم دس سال قبل کم عمر بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر 13 ماہ قید کی سزا ہوئی تھی۔

جیفری نے دولت کے بل بوتے پر 13 ماہ جیل کی قید اس طرح کاٹی کہ وہ ہفتے میں 6 دن 12 گھنٹے کے لیے پیرول پر رہا ہوتا اور اپنے دفتر بھی جاتا تھا البتہ ہفتہ اور اتوار جیل میں گزارتا۔ عدالت اور جیفری وکلاء کے درمیان پیرول پر رہائی کے معاہدے پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی۔

ٹیگس