Aug ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • جنوبی کوریا نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کے تازہ میزائل تجربے کے بعد جنوبی کوریا کے ایوان صدر سے جاری ہونے والے بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس فی الفور بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے جمعے کے روز دو نئے میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔پچھلے دو ہفتے کے دوران شمالی کوریا کا یہ ساتواں میزائل تجربہ ہے۔شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے تازہ میزائل تجربات کو امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری اور مشترکہ فوجی مشقیں روکنے کی غرض سے جنوبی کوریا کے لیے ایک انتباہ قرار دیا ہے۔