برطانیہ اکتیس اکتوبر کو یورپی یونین سے نکل جائے گا، بوریس جانسن
Aug ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بارے میں ریفرنڈم کے نتیجے کا احترام کیا جانا چاہئے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ برطانیہ اکتیس اکتوبر کو یورپی یونین کو چھوڑ دے گا۔
بورس جانسن نے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ بریگزیٹ برطانیہ کا اس وقت کا اہم ترین مسئلہ ہے اور اکتیس اکتو بر کو سمجھوتے یا سمجھوتے کے بغیر برطانیہ یورپی یونین سے نکل جائے گا۔ دوہزار سولہ کے ریفرنڈم میں باون فیصد رائے دہندگان نے یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ بریگزٹ پر پوری طرح سے عمل کرنے میں ناکام رہنے کی وجہ سے اب تک برطانیہ کے دو وزرائے اعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔