برطانیہ کا یورپی یونین کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
Aug ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
حکومت برطانیہ نے آئندہ ماہ ستمبر سے یورپی یونین کے اجلاس میں محدود شرکت کا اعلان کیا ہے۔
لندن میں سرکاری طور پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ آئندہ ماہ سے قومی مفادات اور سلامتی سے متعلق اجلاسوں کے سوا یورپی یونین کے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔دوسری جانب وزیراعظم بورس جانسن نے یورپی کونسل کے چیرمین کے نام خط میں ایک بار پھر یریگزٹ معاہدے میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔وہ اس سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ بریگزٹ برطانیہ کا اہم ترین مسئلہ ہے اور ان کا ملک بغیر معاہدے کے بھی اکتیس اکتوبر تک یورپی یونین سے خود کو علیحدہ کرلے گا۔قابل ذکر ہے کہ باون فی صد برطانوی شہریوں نے سن دوہزار سولہ میں ہونے والے ریفرنڈم میں، یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیئے تھے۔یورپی یونین سے علیحدگی کے عمل میں ناکامی کی وجہ سے اب تک برطانیہ میں دو حکومتیں ختم ہوچکی ہیں۔