امریکی میزائل تجربہ خطرناک ہے: شمالی کوریا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i353888-امریکی_میزائل_تجربہ_خطرناک_ہے_شمالی_کوریا
شمالی کوریا نے امریکی میزائلی تجربے کو خطرناک اقدام قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۴:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکی میزائل تجربہ خطرناک ہے: شمالی کوریا

شمالی کوریا نے امریکی میزائلی تجربے کو خطرناک اقدام قرار دیا ہے۔

شمالی کوریا نے امریکی میزائل تجربے کو خطرناک اور غیرمعمولی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطےمیں سرد جنگ کا آغاز ہو سکتا ہے۔

ترجمان شمالی کورین وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ امریکا کےعسکری اقدامات خطرناک اور غیرمعمولی ہیں۔ اس سے جزیرہ نما کوریا اور خطےمیں نئی سرد جنگ کا آغاز ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا تمام معاملات کو مذاکرات اور مشاورت سے حل کرنے کا موقف تبدیل نہیں ہوا تاہم عسکری خطرات کے ساتھ مذاکرات فائدہ مند ثابت نہیں ہوں گے۔

امریکا نے پیر کو درمیانی فاصلے تک مار کرنے والےکروز میزائل کا تجربہ کیا تھا جس پر روس اور چین نے سخت تشویش کا اظہار کیا تھا۔