سعودی حکومت وحشی ہے، امریکی سینیٹر
Sep ۰۱, ۲۰۱۹ ۲۱:۱۱ Asia/Tehran
سینیئر امریکی سینیٹر اور نامزد صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سعودی حکومت کی حمایت پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں سینیٹر برنی سینڈرز نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ دراصل ریاض میں قائم ایک وحشی حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یمن کے عوام کو بمبوں کی نہیں انسان دوستانہ امداد کی ضرورت ہے۔
برنی سینڈرز نے کہا کہ وہ یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جنگ میں امریکی تعاون ختم کرانے کے لیے پوری توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے اس سے پہلے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹرمپ کو وائٹ ہاوس سے نکل کر ہی یمنی عوام کو نجات دلائی جاسکتی ہے۔