ایران کا یورپی ممالک کے خلاف سخت اقدام
ایران نے یورپی یونین کے رکن ممالک کی بحری اور فضائی افواج کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کی بحری اور فضائی افواج کو دہشت گرد تنظیموں کے زمرے میں شامل کیا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام یورپی یونین کے رکن ممالک کے اس فیصلے کے جواب میں کیا گیا ہے جس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد ادارہ قرار دیا گیا تھا۔ وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ یہ اقدام ایران کے داخلی قوانین کے مطابق اور یورپی حکومتوں کی جانب سے بین الاقوامی قانون کی مبینہ خلاف ورزی کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی حکومتوں نے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کے برخلاف سپاہ پاسداران کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا، جو کہ ایران کی مسلح افواج کا باضابطہ رکن ادارہ ہے۔ اس بنا پر اسلامی جمہوریہ ایران ردعمل کے اصول کے تحت جواب دے گا۔