ہندوستان؛ ایس آئی آر عمل کے دوران بڑی تعداد میں ووٹرز کے نام نکال دیے گئے۔
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i452518-ہندوستان_ایس_آئی_آر_عمل_کے_دوران_بڑی_تعداد_میں_ووٹرز_کے_نام_نکال_دیے_گئے
ہندوستان کی چھے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام کچھ علاقوں میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی ایس آئی آر کے عمل میں تقریبا ایک کروڑ ستّر لاکھ ووٹروں کے نام حذف کر دیئے گئے ہیں۔
(last modified 2026-02-22T08:55:38+00:00 )
Feb ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۲:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان؛ ایس آئی آر  عمل کے دوران بڑی تعداد میں ووٹرز کے نام نکال دیے گئے۔

ہندوستان کی چھے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام کچھ علاقوں میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی ایس آئی آر کے عمل میں تقریبا ایک کروڑ ستّر لاکھ ووٹروں کے نام حذف کر دیئے گئے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان    ہندوستان کی چھے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام کچھ علاقوں میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی ایس آئی آر کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ اس دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس عمل میں بڑی تعداد میں ایسے ووٹروں کے نام حذف کئے گئے ہیں جو نااہل پائے گئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹروں کی تعداد میں مجموعی طور پر ایک کروڑ ست‍ّر لاکھ کی کمی ہوئی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

کمیشن نے واضح کیا ہے کہ حذف شدہ ووٹروں اور نئے شامل کیے گئے اہل ووٹروں کے درمیان فرق کی بنیاد پر یہ خالص تبدیلی ہے۔ بہار کی طرح ہی تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں سیاسی جماعتوں نے اس عمل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ مہم ووٹر لسٹ کو درست اور اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے کیا جارہا ہے۔