انصاراللہ یمن کی لبنان میں صیہونی کارروائیوں کی شدید مذمت
یمن کی انصاراللہ تحریک نے لبنان میں حالیہ صیہونی فوجی کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر نے لبنان میں حالیہ صیہونی فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
بیان میں صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان کی بقاع وادی میں کی جانے والی کارروائی کو خونی قتل عام قرار دیا گیا۔ انصاراللہ نے لبنان کے عین الحلوہ پناہ گزیں کیمپ پر صیہونی حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
بیان میں مقبوضہ فلسطین میں امریکا کے ایلچی کے حالیہ بیانات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ یہ ریمارکس فلسطین اور عرب ممالک کی حیثیت پر توسیع پسندانہ عزائم کی امریکی حمایت کو ظاہر کرتے ہیں۔ انصاراللہ نے مزید کہا کہ خطے کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے عرب حکومتوں کو مشترکہ اور ذمہ دارانہ اقدامات کرنے چاہئیں۔