ایرانی وزیر خارجہ اور آئی اے ای اے سربراہ کی ٹیلیفونی گفتگو، مذاکراتی پیش رفت پر تبادلہ خیال
Feb ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ اور آئی اے ای اے سربراہ نے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کی تازہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور باہمی تعاون پر زور دیا گیا
سحرنیوز/ایران: ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں انھوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس بات چیت میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ مذاکرات ارو مکالمے کے راستے کو برقرار رکھنا ہی کسی پائیدار مفاہمت تک پہنچنے کا موثر ذریعہ ہے۔ گروسی اور عراقچی نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی رابطوں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel