لندن و نیویارک میں عزائے حسینی اور بحرین میں پابندی
یورپ میں عزاداری حسینی کے سب سے بڑے جلوس برطانیہ کے دارالحکومت لندن اور امریکہ کے نیویارک شہر میں نکالے گئے۔دوسری جانب بحرین کی ظالم شاہی حکومت کے کارندوں نے مظلوم بحرینیوں کو عاشورائے حسینی کے موقع پر بھی عزاداری نہیں کردی۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لندن میں منگل کو یوم عاشورا کے موقع پر ہزاروں شیعہ مسلمانوں اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے عزاداروں نے جلوس نکالے اور سینہ زنی کی-عزاداری کے ان جلوسوں میں بڑی تعداد میں مردوں ، خواتین اور خاص طور سے نوجوانوں نے شرکت کی اور وہ اپنے ہاتھوں میں علم اٹھائے ہوئے تھے-اسی طرح لندن میں اسلامک سینٹر پر شام غریباں کے پروگرام بھی منعقد کئے گئے- رپورٹ کے مطابق نیویارک میں بھی نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کی شہادت کی یاد میں مجالس عزا منعقد ہوئیں اور جلوس عزا نکالے گئے-نیویارک کے مینہٹن شہر میں عاشورائے حسینی کے جلوس نکالے گئے جس میں اہلبیت اطہار کے چاہنے والوں نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی-امریکہ کے شہر نیویارک میں یوم عاشورہ حسین ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے-درایں اثنا بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے یوم عاشور پر بھی عزاداروں کو نواسہ رسول کا سوگ نہیں منانے دیا -رپورٹوں کے مطابق اکثریتی شیعہ ملک بحرین کی جابر آل خلیفہ حکومت کے کرائے کے سیکورٹی اہلکاروں نے عزاداروں پر حملہ کردیا اور ان پر آنسو گیس کے گولے داغے- العھد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے کارندوں نے بحرین کے النویدرات علاقے میں عزاداروں پر یلغار کردی اور عزاخانے کے تبرکات و علم حسینی کی بے حرمتی کی ۔رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے عزاداران حسینی کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگیس کے گولے بھی داغے-بحرین کی انسانی حقوق کی تنظیم نے ماہ محرم میں عزاداری کے پروگراموں کے دوران مذہبی آزادی کی پچاس بار خلاف ورزیاں درج کی ہیں-بحرین کی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے محرم الحرام شروع ہونے کے بعد سے اب تک چودہ شیعہ علمائے کرام ، متعدد ذاکرین اور نوحہ خوانوں نیز امامبارگاہوں کے منتظمین کو گرفتار کر لیا ہے- بحرین کی جمعیت الوفاق نے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے علما وذاکرین اور مجالس عزاکے منتظمین کی گرفتاری اور عزاخانوں نیز تبرکات حسینی کی بے حرمتی کو ہولناک جرم قرار دیا ہے-