کانگومیں ٹرین حادثہ 50 افراد ہلاک
Sep ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
کانگو میں ٹرین پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں پچاس افراد ہلاک ہو گئے۔
افریقی ملک ڈیمو کریٹک ری پبلک آف کانگو میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
کانگو کے وزیر انسانی امور کے مطابق ٹرین کے پٹری سے اترنے کا یہ حادثہ جنوب مشرقی علاقے میں پیش آیا۔
حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 3 بجے ہوا، ابتدائی طور پر 50 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔ بڑے پیمانے پر امدادی کارروائی شروع ہوئی ہے۔