امریکہ میں پر تشدد واقعات میں 3 ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i355351-امریکہ_میں_پر_تشدد_واقعات_میں_3_ہلاک
امریکی شہر پٹسبرگ سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۳:۲۸ Asia/Tehran
  • امریکہ میں  پر تشدد واقعات میں 3 ہلاک

امریکی شہر پٹسبرگ سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں

امریکی شہر پٹسبرگ میں نارنجی بینڈ پہنے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ 4 بے ہوش افراد کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق 2 لاشیں سڑک کنارے سے اور ایک نزدیکی اپارٹمنٹ سے ملی جبکہ 4 بے ہوش افراد بھی اسی اپارٹمنٹ سے ملے۔

چاروں کی حالت تشویشناک ہے، ساتوں افراد نے ہاتھوں میں نارنجی بینڈ پہنا ہوا تھا، واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں تشدد اور فائرنگ سے ہر روز درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوتے ہیں۔