Sep ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  • جاپان اور جنوبی کوریا میں سیکڑوں پروازیں منسوخ

جاپان اور جنوبی کوریا میں تاپاہ طوفان کی وجہ سے سات سو سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

این ایچ کے نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے ادارہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو دوپہر کے بعد آنے والے اس طوفان کی رفتار ایک سو ساٹھ کیلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور اب تک اس کی وجہ سے جاپان میں چارسو بارہ اور جنوبی کوریا میں تین سو انسٹھ پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں-جاپان کے ادارہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے، پیر کو شدید بارش اور سیلاب کی پیشگوئی کی ہے-تاپاہ بحیرالکاہل میں آنے والا اس سال کا سترہواں طوفان ہے جو جاپان کی جانب بڑھ رہا ہے-