Oct ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • بریگزیٹ ابھی بھی حل طلب ہے، یورپی یونین

یورپی یونین کے سینیئر مذاکرات کار میشل بارنیہ نے برطانوی وزیراعظم کی تازہ تجویز کے جواب میں کہاہے کہ بریگزیٹ کا معاملہ جوں کا توں حل طلب باقی ہے

یورپی یونین کے سینیئر مذاکرات کار میشل بارنیہ نے کہا کہ بریگزیٹ کے بارے میں ممکنہ سمجھوتے کے حصول کے تعلق سے کچھ پیشرفت ضرور  ہوئی ہے لیکن ابھی بھی یہ معاملہ جوں کا توں حل طلب ہے  اور آئرلینڈ کی سرحد کے معاملے میں کوئی حل نکلنا ضروری ہے- برطانوی وزیرا‏عظم بوریس جانسن نے بریگزیٹ پر عمل درآمد کے سمجھوتے کے لئے ایک نیا فارمولہ پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ ساتھ شمالی آئرلینڈ کو بھی یورپ کی کسٹم یونین سے  الگ کردیا جائے لیکن ساتھ ہی یہ علاقہ دوہزار پچیس تک یورپی یونین کے قوانین کا تابع رہے اور دوہزاربیس کے اختتام تک شمالی آئرلینڈ اور جمہوریہ آئرلینڈ کے درمیان تجارتی لین دین سرحدی راستوں سے انجام پائے - یورپی کمیشن کے سربراہ جان کلوڈ یانکر نے برطانوی وزیراعظم کو فون کرکے ان کی طرف سے پیش کی گئی اس تازہ تجویز پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ  اس تجویز پر زیادہ غور اور کام کرنے کی ضرورت ہے - برطانیہ کے پاس یورپی یونین سے نکلنے کے لئے ایک مہینے سے بھی کم وقت بچا ہے برطانیہ کو اکتیس اکتوبر تک یورپی یونین سے الگ ہوجانا ہے -