ہانگ کانگ میں حکومت مخالف احتجاجی مارچ کا سلسلہ جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i356604-ہانگ_کانگ_میں_حکومت_مخالف_احتجاجی_مارچ_کا_سلسلہ_جاری
ہانگ کانگ میں پابندیوں کے باوجود حکومت مخالف مظاہرین کا احتجاجی مارچ جاری ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۴:۴۴ Asia/Tehran
  • ہانگ کانگ میں حکومت مخالف احتجاجی مارچ کا سلسلہ جاری

ہانگ کانگ میں پابندیوں کے باوجود حکومت مخالف مظاہرین کا احتجاجی مارچ جاری ہے۔

ہانگ کانگ کے علاقے ویسٹ کولون میں ماسک پہنے مظاہرین موجود ہیں، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بچنے کیلئے مظاہرین نے ہاتھوں میں چھتریاں بھی تھام رکھی ہیں۔

پولیس اسٹیشن کے قریب جمع ہونے پر پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی، مارچ کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لیے واٹرکینن کا بھی استعمال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ پولیس احتجاجی مارچ کو غیر قانونی قرار دے چُکی ہے، ہانگ کانگ میں 20 ہفتوں سے حکومت مخالف احتجاج جاری ہے۔