ایران کے تینوں مخالفین، بحران کے شکار / دوسرا حصہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i356688-ایران_کے_تینوں_مخالفین_بحران_کے_شکار_دوسرا_حصہ
ایران کی ان تمام سیاسی فتوحات کے ساتھ ہی اسرائیلی ٹی وی کے چینل-12کی سیاسی امور کی ماہر "دانا فائس" نے اسرائیل پر کسی بھی طرح کے ڈرون اور میزائل حملے سے محفوظ رہنے کے لئے متحدہ حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر تاکید کئے جانے کی جانب اشارہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۵:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران کے تینوں مخالفین، بحران کے شکار / دوسرا حصہ

ایران کی ان تمام سیاسی فتوحات کے ساتھ ہی اسرائیلی ٹی وی کے چینل-12کی سیاسی امور کی ماہر "دانا فائس" نے اسرائیل پر کسی بھی طرح کے ڈرون اور میزائل حملے سے محفوظ رہنے کے لئے متحدہ حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر تاکید کئے جانے کی جانب اشارہ کیا ہے۔

انہوں نے اسرائیل کے چینل-12 پر اپنے تجزیہ میں تل ابیب کے سینئر سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نتن یاہو، حکومت کی تشکیل کے لئے اسرائیل کی سیکورٹی کو یقینی بنانے پر تاکید کر رہے ہیں اور اس مسئلے میں وہ تنہا اسرائیلی رہنما نہيں ہیں۔

در حقیقت اسرائیلی رہنماؤں کی جانب سے اسرائیلی سیکورٹی کو مضبوط بنائے جانے کی ضرورت پر تاکید اس لئے ہے کہ کیونکہ انہيں ایران کی جانب سے کسی بڑے حملے کا خوف ستا رہا ہے اور یہ خوف، ایران کی جانب سے دفاعی طاقت میں اضافه ، امریکی ڈرون کی سرنگونی اور یمن که جانب سے سعودی عرب کی آرامکو تیل تنصیبات پر حملے کے بعد بڑھ گیا ہے اور ان کے بقول یہ سب کچھ عالمی برادری کی خاموشی کے دوران ہو رہا ہے۔

اسرائیلی تجزیہ نگار "دانا فائس" کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ ایران کی ہمت اتنی زیادہ بڑھ گئی ہے کہ وہ بڑی سطح پر اسرائیل کے خلاف کاروائی کر سکتا ہے اور اس کے لئے وہ ڈرون طیاروں کا استعمال کر سکتا ہے۔

اسرائیل کے چینل-12 کے ایک دوسرے تجزیہ نگار "امنون ابراموفتش" نے بھی کہا ہے کہ نتن یاہو نے اپنے خطاب میں پہلی بار اسرائیل کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں پہلی بار حقیقت بیانی کی ہے اور یہ بتایا ہے کہ حالات کتنے خراب ہیں کیونکہ اسرائیل کے سینئر سیکورٹی اور سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ اس وقت اسرائیل کی سیکورٹی صورتحال 1973 کی جنگ سے پہلی جیسی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے حلف برداری کے وقت اسرائیلی پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ متحدہ حکومت کی تشکیل کی فوری ضرورت ہے اور اس کی وجہ سیکورٹی وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت سیکورٹی کے شعبے میں بہت بڑے چیلنج کا سامنا ہے اور یہ چیلنج ہر ہفتے بڑھتا جا رہا ہے۔ جن افراد کو حالات کا علم ہے وہ جانتے ہیں کہ نتن یاہو صحیح کہہ رہے ہیں۔

بشکریہ

رای الیوم

ظہیر اندراوس

* سحر عالمی نیٹ ورک کا مقالہ نگار کے موقف سے متفق ہونا ضروری نہيں ہے *