Oct ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • یورپی یونین کا بریگزٹ کی مہلت میں اضافہ سے اتفاق

یورپی یونین نے بریگزٹ معاہدے کے لئے برطانیہ کو دی جانے والی مہلت میں تین مہینے کی توسیع کی موافقت کردی ہے۔

سی این این کے مطابق یورپی کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے پیر کو اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ستائیس ملکوں نے برطانیہ کی درخواست منظور کرلی ہے کہ بریگزٹ کی تاریخ اکتس اکتوبر سے بڑھا کے اکتس جنوری کردی جائے۔ 
انھوں نے لکھا ہے کہ اس فیصلے سے تحریری طور پر حکومت برطانیہ کو مطلع کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ یورپی یونین کے سفیروں نے پچیس اکتوبر کو کسی تاریخ کا اعلان کئے بغیر یونین سے برطانیہ کے نکلنے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری کا اعلان کیا تھا۔ 
یاد رہے کہ لندن اور بریسلز نے یورپی یونین سے برطانیہ کے نکلنے کے لئے اکتس اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق کیا تھا۔ 
بورس جانسن نے برطانوی وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ اکتس اکتوبر تک برطانیہ کو حتی معاہدے کے بغیر بھی یورپی یونین سے نکال لیں گے لیکن برطانوی پارلیمنٹ نے اس کی مخالفت کردی۔ 
برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بریگزٹ کے لئے معینہ تاریخ میں تین مہینے کی توسیع کا مطالبہ کیا جس کو یورپی یونین نے منظور کرلیا ہے۔