امریکی فوجیوں کے اخراجات کا بل جاپان کے نام
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i357882-امریکی_فوجیوں_کے_اخراجات_کا_بل_جاپان_کے_نام
امریکی صدر نے جاپان کو 8 ارب ڈالر کی رسید بھجوا دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۴:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکی فوجیوں کے اخراجات کا بل جاپان کے نام

امریکی صدر نے جاپان کو 8 ارب ڈالر کی رسید بھجوا دی ہے۔

فارن پالیسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کو امریکی فوجیوں کے اخراجات کے سلسلے میں 8 ارب ڈالر کی رسید بھجوا دی ہے۔

فارن پالیسی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے جاپان میں تعینات امریکی فوجیوں کے اخراجات میں 4 گنا اضافہ کرتے ہوئے جاپان کو 8 ارب ڈالر کی رسید بھجوائی ہے۔ اس سے قبل امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف مارک میلی نے جنوبی کوریا سے بھی اسی قسم کی درخواست کی تھی۔