Nov ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  •  طلبہ تحریک کی سالگرہ کے موقع پر یونانی عوام کا مظاہرہ

ہزاروں یونانیوں نے طلبہ تحریک کے سالگرہ کے موقع پر ایتھنز میں امریکی سفارتخانے کے سامنے دھرنا دیا اور مظاہرہ کیا۔

یونان کے عوام نے ان مظاہروں میں امریکہ مخالف نعرے لگائے۔ مظاہرین میں یونان کے سابق وزیراعظم الیکسس سپراس بھی شامل تھے۔
سپراس نے اس سے قبل فیس بک پر انیس سو تہتر میں یونان کی حکومت وقت کے مقابلے میں استقامت کرنے اور تشدد، جلاوطنی نیز حبس بےجا کا شکار ہونے والوں کی قدردانی کی غرض سے اس دھرنے اور مظاہرے کی حمایت کی تھی۔ 
یونانی عوام نے انیس سو تہتر میں فوجی حکومت اور امریکہ کی جانب سے اس آمریت کی حمایت کے خلاف تحریک شروع کی تھی جس میں تیئیس افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ 
یونان کے عوام نے حال ہی میں امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو کے دورہ یونان کے موقع پر امریکہ مخالف مظاہرے کیے تھے اور اس ملک کا پرچم نذرآتش کردیا تھا۔