Nov ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکی تین ہزار فوجی سعودی عرب میں تعنیات کرے گا

امریکی صدر نے ایوان نمائندگان کی سربراہ کے نام خط میں ایران کو خطرہ قرار دیتے ہوئے سعودی عرب میں تین ہزار امریکی فوجی اور جنگی ساز و سامان روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے  خط میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سپلائی کا پہلا حصہ سعودی عرب پہنچ چکا ہے جبکہ باقی ماندہ فوج اور ساز و سامان عنقریب پہنچ جائے گا۔
 ٹرمپ نے اپنے خط میں ایران کو سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار  قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ امریکی فوجیوں کو سعودی عرب کی حفاظت کے لیے  تعینات کیا جارہا ہے۔ 
 امریکی صدر کے مطابق سعودی عرب بھیجے جانے والے فوجی ساز وسامان میں، ریڈار اور میزائل سسٹم کے علاوہ لڑاکا طیاروں کے دو اسکواڈرن بھی تعینیات کیے جائیں گے۔ 
 قابل ذکر ہے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون یونٹ نے چودہ ستمبر کو اپنے ملک کے خلاف چار سال سے زیادہ عرصے سے جاری سعودی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے بقیق اور خریص میں واقع سعودی تیل کی تنصیبات کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ 
اگرچہ سعودی عرب امریکی دفاعی نظام پیٹریاٹ سے لیس لیکن وہ یمنی  ڈرون طیاروں کو روکنے میں بری طرح ناکا م رہا جس کی وہ سے سعودی عرب کے اندر اور باہر کڑی نکتہ چینی کی جارہی ہے۔