Dec ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکہ کو چین کا کرارا جواب

امریکاکی جانب سےچینی سفارتکاروں پرپابندی عائد کرنے کے بعد چین نے بھی امریکی سفارتکاروں پر جوابی پابندیاں عائد کردیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کےمطابق نئےاقدامات سےمتعلق امریکی سفارتخانے کو آگاہ کر دیا گیا ہے جس کے مطابق امریکی سفارتکاروں کومقامی حکام سے ملاقات کے لیے 5 دن قبل وزارت خارجہ کو نوٹی فائی کرنا ہوگا۔

ترجمان نے کہا ہےکہ امریکا سےایک بار پھر کہتے ہیں اپنی غلطیاں درست کرے اور متعلقہ قانون منسوخ کرے۔

واضح رہے کہ چین کی جانب سے یہ اقدامات گزشتہ ماہ امریکا میں چینی سفارتکاروں کومحدود کرنے کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔

امریکا کی جانب سے گزشتہ ماہ چینی سفارتکاروں کے لیے مقامی حکام سے ملاقات سےقبل وزارت خارجہ کو نوٹی فائی کرنا لازم قرار دیا تھا۔

ٹیگس